ریونیو عوامی خدمت کچہری کا تواتر سے انعقاد لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کو مقامی سطح پر فوری حل کرنے کی ایک موثر اور جامع حکمت عملی ہے ،ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

جمعہ 1 جولائی 2022 23:46

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا تواتر سے انعقاد لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کو مقامی سطح پر فوری حل کرنے کی ایک موثر اور جامع حکمت عملی ہے اورشہریوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے ،ہمیں لوگوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا ۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں