دیپالیور ،تھانہ بصیر پور پولیس کی کارروائی ،شراب کی فیکٹری سیل ، مالک گرفتار

پیر 26 دسمبر 2022 18:03

دیپالیور  ،تھانہ  بصیر پور  پولیس  کی کارروائی ،شراب کی فیکٹری  سیل  ، مالک گرفتار
دیپالیور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2022ء) دیپالیور کے تھانہ بصیر پور پولیس نے شراب کی فیکٹری کو سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن (ر) فرقان بلال کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل بصیرپور امجد جاوید کمبوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ اوبصیر پور جہانزیب حاکم اور اس کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شراب کی منی فیکٹری پکڑ لی،منی فیکٹری سے علاقہ بھر میں شراب کی ترسیل ہوتی تھی ملزم ساجد علی ولد حاجی محمد قوم ماچھی سکنہ ڈگی احمدیار داخلی چک خالد پورہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے چالوبھٹی معہ سامان و 26لیٹر لاہن اور 48لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے مقدمہ نمبر 779/22جرم3/4/4/79 امتناع منشیات درج رجسٹر کر لیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں