ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت گرین بیلٹس، سرکاری اداروں کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں اجلاس منعقد

پیر 20 فروری 2023 23:06

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان نے محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کے سر براہان کو اپنے دفتر سے ملحقہ گرین بیلٹس کو بہترین بنانے ،دیدہ زیب خوش رنگ اورپھولدار پودے لگانے کی ہدایات جاری کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی بیرونی دیواروں کو بھی دیدہ زیب بنا یا جائے ہماری سماجی ،تہذیبی اور ثقافتی روایات کو تصویروں کے ذریعے نمایا ں کیا جائے ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے اداروں سے ملحقہ گرین بیلٹس کو بہترین بنا یا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین بیلٹس سرکاری اداروں کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبد لجبار، سی ای او ہیلتھ اظہر عباس نقو ی،سی ای او ایجو کیشن ڈاکٹر محمد ارشد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں