دھند کے باعث حادثہ،دو ٹرکوں اور بس میں تصادم، چار مسافرزخمی

بدھ 21 فروری 2024 22:45

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) دو ٹرکوں اور مسافر بس میں تصادم سے چار افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ دھند کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہر اہ پر صبح سویرے دھند ہونے کی وجہ سے دو مزداٹرکوں اور ایک مسافر بس میں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہونے پر تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چار مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،ذآن لائن کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی کے باوجود ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی جانے والی ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا، پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں