تیزاب گردی کے واقعہ میں خاتون کا چہرہ اور جسم جھلس گیا

راشدہ بی بی پرراستے میں جاتے ہوئے ملزمان نے تیزاب پھینکا،مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا،متاثرہ خاتون ہسپتال داخل

ہفتہ 24 فروری 2024 22:45

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ،راہ جاتی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا،جسم اور چہرہ جھلس گیا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حامد شاہ کالونی کے رہائشی محمد رمضان کی بیوی راشدہ بی بی اپنے گھر سے نکل کر سڑک کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک ناکہ لگائے کھڑے ملزمان علی اکبر اور پروین بی بی نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سڑک پر گھسیٹتے رہے اسی دوران ملزم علی اکبر نے پلاسٹک کی بوتل سے راشدہ بی بی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا جبکہ ملزمان خاتون کو تڑپتا چھوڑ کر فرار ہو گئے ،آن لائن کے مطابق اہل علاقہ نے تیزاب سے جھلس جانے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا ، وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ تین روز قبل مضروب خاتون اور ملزمہ پروین بی بی کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر طیش میں آ کرملزمان تیزاب گردی کے مرتکب ہوئے،پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں