ْاوکاڑہ ،پولیس نے 2ڈکیت گینگ کے 7ڈاکو گرفتار کرلئے،لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

منگل 26 مارچ 2024 19:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) اوکاڑہ پولیس سٹی سرکل نے 2ڈکیت گینگ کے 7ڈاکو گرفتار کرلئے،لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس سٹی سرکل اوکاڑہ نے کاروائی کرتے ہوے یاسر عرف یاسری ڈکیت گینگ کے سرغنہ عمار یاسر کو اس کے 2 ساتھیوں یوسف اور جرار سمیت گرفتار کرکے ابتدائی تفتیش میں2لاکھ روپے نقدی،2موٹرسائیکلز، 2موبائل فونز اور 3 پسٹل بر امد کر لئے۔

(جاری ہے)

جب کہ پولیس نے ایک دوسرے مقام پر کاروائی کرتے ہویاطہری شاہ ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو گرفتار کر لئے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان سے بھاری مالیت کا مال مسروقہ بر امد کرلیا گیا ہے ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتے تھے پولیس گرفتار ڈاکووں سے تفشیش کر رہی ہے مزید وارداتوں کے انکشاف اور مل مسروقہ برامد ہونے کی توقع ہیگرفتار ڈاکووں نے متعد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی سخت ھدایات پر ڈاکووں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔اوکاڑہ پولیس عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں