زمین کے تنازعہ پر رشتہ داروں میں شدید جھگڑا ، 2 خوا تین سمیت 8 افراد لہولہان

بدھ 27 مارچ 2024 16:29

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) زمین کے تنازعہ پر رشتہ داروں میں شدید جھگڑا سے 2 خوا تین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ چکنمبر 16/1L میں رشتہ داروں میں زمین کےتنازعہ پر شدید جھگڑا ہو گیا ۔ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے 8افراد کو لہولہان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی شناخت 2 خواتین جمیلہ اور تسلیمہ جب کہ 6 مرد محمد صدیق، عاقب ،محمد افضل ،غلام مصطفی ،ذوالفقار۔ اور محمد وقار شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر رینالہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔پولیس نے ضروری کاروائی شروع کرتے ہوے شوا ہد اکھٹا کرنے شروع کر دئیے۔جبکہ ریسکیو کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں