اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف کی میڈیا ٹیم کے ہمراہ رات گئے بڑی کاروائی

بدھ 27 مارچ 2024 21:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی میڈیا ٹیم کے ہمراہ رات گئے بڑی کاروائی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان نگہبان راشن پیکج میں بے ایمانی اور خیانت کرنے والے پٹواری کو معطل کر کے تھانہ صدر اوکاڑہ میں پٹواری محمد علی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا پٹواری کے دست راست راؤ عمران سے موقع پر نو ایم ایم پستول بھی برامد کر لیا راؤ عمران اور محمد ارشد کو موقع پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کروایا پٹواری محمد علی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ریونیو ٹیم نے نگہبان رمضان راشن پیکج کے ایک سو تھیلے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا کہنا تھا کہ مستحقین کا حق کھانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بے ایمان، بد دیانت ملازمین کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی پٹواری محمد علی کے کارندوں اور ریونیو عملہ سے انکوائری کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چند بددیانت ملازمین کے بدنما اور اوچھے کردار حکومت کے اچھے اقدامات کو داغدار کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں