اوکاڑہ، 2تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم۔خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) اوکاڑہ 2تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم۔خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے 2کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق چوچک روڈ پر 2تیز رفتار موٹر سائیکلیں بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔جس کے نتیجے میں ایک خاتون30 سالہ سکینہ اس کا خاوند 32 سالہ اشفاق۔

(جاری ہے)

اور26 سالہ مدثر اجمل۔ 17 سالہ سلیمان۔ شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے کوئیک ریسپانس دیتے ہوے جائے حادثہ پر پہنچ کرامدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ابتدائی ٹریٹمنٹ دے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہی#

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں