اوکاڑہ،5 خطرناک ڈکیت گینگوں کی19 ڈاکو اور 62 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 20:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) اوکاڑہ پولیس نے رواں ہفتے میں5 خطرناک ڈکیت گینگوں کی19 ڈاکو اور 62 منشیات فروشوں کو گرفتار کئے۔زرائع کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ کی سخت ھدایات پر اوکاڑہ پولیس نے ڈاکووں اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا پولیس جرائم پیشہ افراد سے اہنی ہاتھوں سے نمٹنا شروع کردیا پولیس تھانہ اے ڈویثرن نیاظہری ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو تھان بی ڈویثرن نے یاسری ڈکیت گینگ کے 3 ڈاکو۔

تھانہ سٹی رینالہ خورد نیطافو ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر رینالہ خورد نیپنوں ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو۔تھانہ گوگیرہ نے نویدی ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو گرفتار کئے پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈاکووں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برامد کیا جبکہ اوکاڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوی62 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے پولیس نے منشیات فروشوں سے ایک من 24 کلو چرس۔اور 754 لیٹر شراب برامد کر کے قبضہ میں لی ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کو غیر محفوظ بنانے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دی #

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں