اوکاڑہ، عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے متحرک

منگل 9 اپریل 2024 20:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) اوکاڑہ پولیس نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق عوام عید کی تعطیلات اپنے پیاروں سے خوشیاں بانٹ کر گزاریں اور ان خوشیوں بھرے لمحات کو قانون شکنی سے بچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عید کی تعطیلات میں پتنگ بازی سے اجتناب ہی نہیں بلکہ ڈور اور پتنگوں کو آگ لگا دیں ، پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کی روک تھام کے لئے شہری پولیس کے شانہ بشانہ چلیں ، ہمیں مل جل کر معاشرے کو اس خونی کھیل سے پاک کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں