ڈپٹی کمشنر ہاؤس اوکاڑہ میں خصوصی بچوں اور ڈی پی ایس و سرکاری سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

منگل 9 اپریل 2024 20:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہاؤس اوکاڑہ میں خصوصی بچوں اور ڈی پی ایس و سرکاری سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ترجمان کے مطابق افطار میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، اساتذہ سمیت دیگر افسران و سٹاف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف مہمانوں کے لیے افطار کے انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔ جو افطار میں ڈی پی ایس و سرکاری سکولوں کے پوزیشن ہولڈرز اور خصوصی بچوں میں گھل مل گئے۔ پوزیشن ہولڈرز اور خصوصی بچوں کے اعزاز میں افطار کا اہتمام ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہڈی پی ایس سکولز اینڈ کالجز کے پوزیشن ہولڈرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔یہ ہونہار بچے مستقبل میں مختلف شعبوں میں کامیابی سے ملک کا نام روشن کریں گے۔بچوں اور ان کے اساتذہ نے افطار پارٹی پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔#

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں