ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے پرائس کنٹرول آرڈیننس 2023 کے تحت روٹی اور نان کے نئے ریٹس مقرر

پیر 15 اپریل 2024 20:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے پرائس کنٹرول آرڈیننس 2023 کے تحت روٹی اور نان کے نئے ریٹس مقرر کر دیے ہیں، جس کے تحت اوپن مارکیٹ میں 100 گرام تندوری روٹی 15 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور مقرر کیے گئے ریٹس کا اطلاق ضلع اوکاڑہ کی حدود میں فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ د کاندار روٹی اور نان کے مقرر کردہ ریٹس سے زائد ہرگز پیسے وصول نہ کریں، روٹی اور نان کے مقررہ ریٹس سے زائد پیسے چارج کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں اور ہوٹلز کی سخت چیکنگ کریں ، مقررہ ریٹس کے برخلاف روٹی اور نان کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کریں۔

\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں