ًاوکاڑہ اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے زیادتی،ملزم مختلف اوقات میں بچی کو ڈرادھمکا کر زیادتی کرتا رہا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) اوکاڑہ اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے زیادتی۔ملزم مختلف اوقات میں بچی کو ڈرادھمکا کر زیادتی کرتا رہا۔ بچی حاملہ ہونے پر انکشاف ہوا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی کے علاقے پیپل والا جنراکہ کا رہائشی محمد نواز ولد محمد اشرف محنت مزدوری کرتاہے جس کی 10سالہ بیٹی (ک) کو ایک اوباش حفیظ ولد رمضان ڈرا دھمکا کر مختلف اوقات میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

2/3 یوم قبل بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو پتہ چلا کہ بچی 3/4 کی حاملہ ہے گھر والوں نے جب بچی سے پوچھ گچھ کی تو بچی نے انکشاف کیا کہ ملزم حفیظ اسے ڈرا دھمکا کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنات رہا ہے پولیس تھانہ راوی نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 209/24 درج کر لیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہیاور مزید کاروائی کی جارہی ہی#

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں