اوکاڑہ،گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے سالے کو قتل،بیوی کو زخمی کر دیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:20

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے سالے کو قتل ،بیوی کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کے گاوں اسلام پور میں محمد ارشد نامی شخص کا اپنی بیوی صائمہ کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا مقامی لوگوں نے انہیں متعدد بار سمجھایا مگر وہ لڑائی جھگڑے سے باز نہ ائے گزشتہ روز دونوں میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہوا شور سن کر صائمہ کا بھائی اس کے گھر گیا تو ارشد اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا 18/19سالہ عثمان اپنی بہن کو بہنوئی کے تشدد سے بچانے کیلئے آگے بڑھا تو مشتعل ارشد نے دستی کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے اپنی بیوی اور سالے کو شدید زخمی کر دیا جس سے دونوں لہولہان ہوکر زمین پر گر پڑے،عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کرتے ہوے زخمی صائمہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ چوچک نے مقدمہ نمبر 197/24 درج کر لیاہے۔تاہم میاں بیوی میں جھگڑے کی اصل وجوہات سامنے نہیں ائیں ہیں بعد از تفشیش اصل حقائق سامنے آئینگے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں