آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا

منگل 30 اپریل 2024 18:01

آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس حوالے سے جاری آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح8فیصد رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح8.5فیصد تھی جبکہ رواں مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کی12.5فیصد رہ سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کی11.4فیصد تھیں، رواں مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کی7.8فیصد تھا۔آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکانٹ خسارہ جی ڈی پی کی0.8فیصد تک رہ سکتا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کی0.7فیصد تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں