اقوام عالم میں باوقارمقام حا صل کرنے کیلئے شعبہ تعلیم کو ذریعہ شعار بنانا ہو گا، ڈپٹی کمشنرپاکپتن

منگل 1 جنوری 2019 16:34

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) شعبہ تعلیم ہی پائیدار ترقی کا ضامن ہے ، اقوام عالم میں باوقارمقام حا صل کرنے کیلئے شعبہ تعلیم کو ذریعہ شعار بنانا ہو گا،صحت،ترقی،خو شحالی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ،حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق سائنسی ، ٹیکنیکل اور کو الٹی ایجو کیشن کوفروغ دینے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں،تعلیم اقوام عالم میں باوقار مقام حا صل کرنے کی بنیادی کلید ہے ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی ، ایجو کیشن افسران ،انتظامی افسران ، مانیٹرنگ افسران سا ئنسی ، ٹیکنیکل اور کو الٹی ایجو کیشن کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دیں،تعلیمی اداروں میں دستیاب بجٹ کے مطابق تعلیمی سہولیات مہیا کی جائیں اور نایاب سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں، ایم ایزاحتیاط کے ساتھ مثبت رپورٹنگ کریں اور غلط رپورٹنگ کرنے سے اجتناب کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ضلعی ریویو ایجو کیشن کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میںچیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسیر محمد بابر سیلمان ، ڈی او سیکنڈری رانا شبیر حسین ، ڈی او ایلمنٹری رائے محمدنذر ، ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری طارق انجم چوہدری ، ڈی او ایلمنٹری ( خواتین ) افشاں نسیم ،ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری ( خواتین ) شمیم ، اسسٹنٹ ایجو کیشن افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں