}پاکپتن، کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اتوار 14 جنوری 2024 22:35

!پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2024ء) مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ پاکپتن میں ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے کے نیتجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکت ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں