پاکپتن ، کمرہ عدالت میں لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 4 فروری 2024 18:05

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) پاکپتن میں کمرہ عدالت میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولہ تحریم نے زاہد عباس نامی لڑکے کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی ، لڑکی کے ورثا ء نے تھانہ ملکہ ہانس میں لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس کاکہنا ہے کہ اغوا ء کے مقدمے میں تحریم اپنا بیان دینے کچہری آئی تھی کہ ملزم شاہنواز نے فائرنگ کر کے اپنی بھانجی تحریم کو قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزم شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں