بشریٰ بی بی کے داماد حیات مانیکا ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل

حیات مانیکا ، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیداماد ہیں، ان کا مقابلہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر فاروق مانیکا سے ہوگا

اتوار 28 جنوری 2024 15:50

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) پاکپتن میں سابق صوبائی وزیر میاں عطا محمد مانیکا کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں حیات مانیکا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔حیات مانیکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد ہیں اور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ان کا مقابلہ (ن )لیگ کے ٹکٹ ہولڈر فاروق مانیکا سے ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ (ن )سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہ لے سکے تھے۔ذرائع کے مطابق (ن )لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 193 پاکپتن سے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد میاں حیات مانیکا اور ان کے والد عطا مانیکا کے بجائے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے اور الیکشن ہار گئے تھے۔یاد رہے کہ فاروق مانیکا نے راناثناء اللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، فاروق مانیکا ن لیگ کے سابق ایم این اے رضا مانیکا کے بھائی ہیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں