پاکپتن، پسند کی شادی کے بعد پیشی پر آنیوالی لڑکی احاطہ عدالت میں قتل

ہفتہ 3 فروری 2024 22:40

پاکپتن، پسند کی شادی کے بعد پیشی پر آنیوالی لڑکی احاطہ عدالت میں قتل
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو احاطہ عدالت میں قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پسند کی شادی کے بعد لڑکی بیان ریکارڈ کرانے عدالت آئی ہوئی تھی کہ احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمودکی عدالت میں پیش ہوئی تھی، لڑکی کی یہ دوسری شادی تھی، مقتولہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں