عام انتخابات 2024 کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی و آگاہی کے حوالے سے ایم سی ہال پاکپتن میں سیمینار کا انعقاد

پیر 22 جنوری 2024 17:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) عام انتخابات 2024 کیلئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی اور آگاہی کے حوالے سے ایم سی ہال پاکپتن میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈ سٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ پاکپتن کے آفیسران نے شرکت کی۔سیمینار میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنرل الیکشن 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کوڈ آف کنڈکٹ کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پاکپتن کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سعدیہ مہر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولائت کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔مقررین کا کہنا تھا کہ پر امن ، صاف و شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ تمام امیدوار الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں