پاکپتن میں بیاہتا دلہا دلہن ہی کے ہاتھوں لٴْٹ گیا، چار افراد کے خلا مقدمہ درج

بدھ 1 مئی 2024 21:05

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پاکپتن کے نواحی علاقے میں بیاہتا دٴْلہا دٴْلہن ہی کے ہاتھوں لٴْٹ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دٴْلہے کو بے ہوش کرکے دٴْلہن گھر کا صفایا کرگئی،دلہن صائمہ نے دلہا اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پلا کر بے ہوش کر دیا جس کے بعد دلہن صائمہ بی بی طلائی زیورات نقدی اور دیگر بارہ لاکھ مالیتی قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئی۔

(جاری ہے)

دٴْلہے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال مٴْنتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں