پاکپتن میں 50 ہزار روپے کی شرط لگا کر ڈیزل پینے والا شخص ہلاک

پیر 15 اپریل 2024 12:25

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکپتن میں پچاس ہزار روپے کی شرط لگا کر ایک لیٹر ڈیزل پینے والا شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

تحصیل عارف والا کے گائوں 75 ای بی کا رہائشی 27 سالہ مرتضی نے دوستوں کے ساتھ شرط لگائی اور 50 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے ایک لیٹر ڈیزل پی لیا۔ڈیزل پینے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی، تشویش ناک حالت میں اسے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں