حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس انتظامات میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنرپاکپتن

جمعہ 17 جون 2022 18:36

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے سالانہ عرس انتظامات میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،  ڈپٹی کمشنرپاکپتن
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2022ء) ڈپٹی کمشنرپاکپتن احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے سالانہ780 ویں عرس انتظامات میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، زائرین کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، تمام متعلقہ ادارے عرس انتظامات کے سلسلہ میں عوامی سہولت کو ہر سطح پر مقدم رکھتے ہوئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدام کریں اور کو شش کریں کہ عرس حضرت بابا فرید پر آنے والے زائرین کو سہولیات میسر ہوں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اجلاس میں اے سی پاکپتن شرجیل شاہد گجر، اے سی عارفوالہ اطہر طارق وٹو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد، ایڈمنسٹریٹر اواف ضیا المصطفی، سی او ایم سی ملک جاوید اسلم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں