شعبہ صحت میں خدمات انجام دینا عبادت کرنے کے مترادف ہے ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال

پیر 10 دسمبر 2018 19:21

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) شعبہ صحت میں خدمات انجام دینا عبادت کرنے کے مترادف ہے ، شعبہ صحت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محکمہ صحت کے حکام ، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کرے اور مریضوں کے لواحقین کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے آر ایچ سی ملکہ ہانس ، آر ایچ سی نور پور کادورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے آر ایچ سی کے مختلف شعبہ جات اور ادویات کا سٹاک چیک کیا ۔انہوں نے مریضوں سے دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں