پاکپتن اور گردوانوح میں گندم کی کٹائی شروع

جمعہ 16 اپریل 2021 18:26

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) ُ پا کپتن اور اس کے گردوانوح میں گندم کی کٹائی شروع ہو گئی۔اور غلہ منڈی میں فروخت شروع ہو گئی۔جہاں پر اس کی قیمت سرکاری ریٹ 1800روپے فی من کے برعکس1750روپے فی من گندم فروخت ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے بارے میںکاشتکاروں کے مطابق یہ فصل دریائے ستلج کے کناروں کے اطراف میں دیگر علاقوںکے برعکس پہلے بیجی جاتی ہے ۔اس لئے یہ گندم دوسری فصل سے پہلے کٹائی کیلئے تیار ہو جائے۔فصل میں نمی کے بارے میں ماہرین زراعت کے مطابق وقت سے پہلے تیار فصل میں نمی کی شرح زیادہ ہوتی ہے اس لئے اس کی قیمت بھی کم ہوتی ہے۔اس لئے دریائے ستلج کے کناروں پرپہلے کٹائی شدہ گندم 1750روپے فی منغلہ منڈی میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں