پاکپتن،سرکار دوعالم سیدناحضرت محمد ۖ کی حیات طیبہ ہمارے لئے کامیابی کا ذریعہ ہے،ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی

منگل 12 اکتوبر 2021 17:36

پاکپتن۔12اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء):ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم سیدناحضرت محمد ۖ کی حیات طیبہ ہمارے لئے کامیابی کا ذریعہ ہے۔ آپۖ کی سیرت مبارکہ کی پیروی کے ذریعے ہم کامیاب زنگی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں 12 ربیع الاول ہمارے لئے خوشی کا پیغام لے کر آتی ہے اور اس دن کو منانے کے لئے مبارک محفلوں کا انعقاد حکومت کا خوش آئند عمل ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے عشرہ رحمت اللعالمین ۖ کے سلسلہ میں مقابلہ قرأت حصہ لینے والے سکولوں ، مدرسوں کے بچوں ،بچیوں میں انعامی شیڈز تقسیم کرتے ہوئے کیں اس موقع پر اے ڈی سی جی عابد شوکت، سی او ایم سی جاوید اسلم، ڈی او انفارمیشن سلمان حسین، اساتذہ، علماء اکرام سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں مقابلوں کا انعقاد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتا ہے اس لئے ان کو ایسے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اختتام پر ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے مقابلہ حسن قرأت میں  پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز تقسیم کیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں