وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹر انسپورٹ کو نئی بازار میں شفٹ کرنے میں ناکا م ہوچکی ہے ، آغا شاہ حسین بلوچ

جمعہ 16 جنوری 2015 15:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) آل بلوچستان سندھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر آغا شاہ حسین بلوچ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کو نئی بازار میں شفٹ کرنے کے صوبائی حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھر ے رہ گئے ،صوبائی وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے احکامات کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ٹر انسپورٹ کو نئی بازار میں شفٹ کرنے میں ناکا م ہوچکی ہے ،ان خیالات کا اظہار بلوچستان اینڈ سندھ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر آغا شاہ حسین نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے دو روزہ دورے کے موقع پے ٹرانسپورٹر کی ایک وفد نے ٹرانسپورٹ کو نئی بازار میں شفٹ کرنے کے حوالے سے ایک تفصیلی ملاقات صوبائی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے کی بازار کی تنگ گلیوں اور مسافر لیڈیز کو پیش آنے والی تمام مسائل سے آگاہ کیا ،بازار میں لیڈیز روم اور پردہ نہ ہونے کی وجہ سے بلوچیت پامال ہورہی ہے،بسوں کے آنے جانے اور سامان لادنے کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ایسی حوالے سے اور دیگر تمام ٹرانسپورٹ کے مسائل کو بخوبی آگاہ کیا،ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے باقائدہ احکامات جاری کئے کے ضلعی انتظامیہ مسافر ٹرانسپورٹوں کے مسائل کو حل کرکے تمام ٹرانسپورٹ کونئی بازار میں شفٹ کرین،اسکے علاوہ پنجگور کے عوامی نمائندے صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ ،ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ کو بھی ایسی حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے یقین دھانی کرائی کے ٹرانسپورٹ کو منتقل کیا جائیگا،ایک سال گزرنے کو ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ٹرانسپورٹر کے مسائل جون کے تون پڑے ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ نئی بازار میں ٹرانسپورٹروں کا ٹرانسپورٹ کا زمین لیز ہوچکا ہے ،دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹر کو زبردستی سے بازار سے نکالا جاتا ہے لیکن ہم اپنی مرضی سے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے منتیں کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کوئی مسائل کو حل کرنے کو تیار نہیں ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ،ایم پی اے حاجی اسلام بلوچ،ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کے مسائل کو حل کرکے اپنے دیئے گئے احکامات کو عملی جامہ پہنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں