پنجگور کے ہونہار ڈاکٹروں کا اپنے شہر میں ڈیوٹی کرنے سے انکار ،سیکرٹری کے احکامات ہوا ہوگئے

اتوار 19 ستمبر 2021 18:25

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پنجگور کے ہونہار ڈاکٹروں نے اپنے شہر میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا ،سیکرٹری کے احکامات ہوا ہوگئے ،پندرہ ڈاکٹروں میں سے صرف ایک ڈاکٹر نے جوائننگ دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے ہونہار ڈاکٹروں کا اپنے شہر میں سروس دینے سے انکارنے مسیحائی درجے پر سوالیہ نشان کھڑاکردیا ہے گزشتہ ماہ سیکرٹری ہیلتھ کئیر نے عوامی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ میں تعینات پنجگور کے ایک درجن کے قریب ڈاکٹروں کی پنجگور میں پوسٹنگ کردی تھی مگر کسی بھی ڈاکٹر نے آج دن تک جوائنگ نہیں کی ہے اور وہ اب بھی کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں کررہے ہیں جس کی وجہ پنجگور میں ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر بحران پیدا ہوگیا ہے سول ہسپتال پنجگور جہاں روازنہ ایک ہزار سے زائد لوگ آتے ہیں صرف 6 ڈاکٹروں پر کام چلایا جارہا ہے شام کے بعد ہسپتال کی بھاگ دوڑ پیرامیڈیکس سنبھالنے پر مجبور ہیں پنجگور کی سیٹوں پر پرکشش تنخواہ اور مراعات بٹورنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے مگر جب بات پنجگور جانے کی آتی ہے تو اسے انتقام اور زیادتی قرار دیاجاتا ہے شہریوں کے مطابق جتنے بھی ڈاکٹر پنجگور کے کوٹے پر بھرتی ہوئے ہیں حکومت کی زمہ داری ہے انہیں آبائی علاقوں میں ڈیوٹیوں پر پابند کیا جائے یہ کیسا نظام ہے کمائی کسی اور جگہ سے کی جائے اور خدمات کسی دوسرے کے لئے ہوں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ڈاکٹروں کے ساتھ نرسز اور دیگر ٹیکنکل اسٹاف بھی پنجگور سے نوکریاں حاصل کرنے کے بعد اپنا ٹرانسفر کوئٹہ میں کرواچکی ہیں اگر کسی کو پنجگور کی اب وہوا راس نہیں آتی تو سیٹ خالی کردے اب تو کسی دوسرے کے لیے جگہ بھی موجود نہیں کہ کسی پوسٹ پربھرتی ہوکر خدمات سر انجام دسکے انہوں نے سیکریٹری ہیلتھ کئیر سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ پنجگور کے جتنے بھی ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف جو کوئٹہ کی سرد ہواؤں میں مسرور ہیں انھیں ٹیچنگ اسپتال کی خالی آسامیوں پر دوبارہ پوسٹ کیا جائے ایسا اب نہیں چلے گا کہ پوسٹیں بند کرکے پھر وہاں سے بھاگ کر خود کے لیے آسائشیں پیدا کرکے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگادیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں