پنجگور،یونیسیف اور سوشل ویلفیئر کے بچوں کے تحفظ کے سلسلے میں تقریب

ڑ* سوشل سماجی لوگوں بچے بچیوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

منگل 19 مارچ 2019 23:13

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) یونیسیف اور سوشل ویلفیئر کے بچوں کے تحفظ کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سوشل وسماجی شخصیات نے شرکت کی پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود احمد رند اور انکے ہمراہ ڈی پی او جمیل باجوئی ایچ او عبدالغفار تھے اس موقع پر دیگر شخصیات نزیر احمد زمان جان نثار احمد کشانی حاجی محمد اکبر خالد بلوچ رحمدل بلوچ ظفر بختیار ودیگر بہت شامل تھے اس دوران یونیسیف کے کنسلٹنٹ عبد الستار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر بلوچ سوشل آفیسر نیاز بلوچ ودیگر نے سوشل سماجی لوگوں بچے بچیوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی بنیادی حیثیت بچے بچیوں سے ہی شروع ہوتی ہے ایک ذہین بچہ ہی ایک بہتر معاشرہ ہے جب تک ہم اپنے بچوں کی تحفظ کو یقینی نہیں بنائیں گے تب تک ہم ایک صحت مند معاشرہ بنا نہیں سکتے ہیں بچے بچیوں کی تحفظ کی زمہ داری والدین کے ساتھ ساتھ ہر شخص کی قانونی آئینی اخلاقی بھی زمہ داریوں میں شامل ہے آئین پاکستان بھی اس بات پر زور دیتی ہے کہ بچوں کی ہر قسم کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور یہ تحفظ اس وقت ممکن ہوگی جب ادارے ہونگیں چونکہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں اور بلوچ معاشرے میں بہت سے ایسے بچوں پر تشدد کے واقعات ہیں کہ یہاں نہ ہونے کے برابر ہیں اس کے علاوہ اسکولوں گیراج بازار کے مختلف کاروبار میں بچوں پر تشدد اور انہیں دیگر کام کیلئے استعما ل کیا جاتا ہے ان تمام مسائل اور بچوں کو تشدد و کام کے استعمال سے بچانے کیلئے اداروں کی ضرورت ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں