پنجگور ،سوردو سریکوران نوجوان اتحاد کی جانب سے شہید مولانا عبد الحئی بلوچ کی شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

پیر 31 مئی 2021 23:35

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) سوردو سریکوران نوجوان اتحاد کی جانب سے شہید مولانا عبد الحئی بلوچ کی شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی و ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی و مظاہرے میں آل پارٹیز کے چیرمین بی این پی مینگل کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نزیر احمد سابق آل پارٹیزکے چیئرمین و جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی عوامی کے سابق ڈسٹرکٹ آرگنائزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ حاجی عبد العزیز بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ و سیاسی سماجی شخصیت آغا شاہ حسین و دیگر سیاسی سماجی رہنما بھی شریک تھے احتجاجی ریلی سوردو کلیم اللہ چوک سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پنجگور گیٹ کے سامنے پہنچ کر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جس میں شہید مولوی عبد الحئی بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرین کے شرکا سے آل پارٹیز اینڈ شہری کمیٹی کے چیئرمین میر نزیر احمد بلوچ سابق چیئرمین امن کمیٹی کے حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی عوامی کے رہنما کپٹن محمد حنیف بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدیق بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبد العزیز بلوچ سریکوران سوردو نوجوان اتحاد کے شیر جان بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان دن بدن انتہائی خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں گزشتہ ایک ہفتہ ہا ہے شہید مولوی عبد الحئی بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری دور ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او فاتحہ خوانی تک نہیں آئے انہوں نے قانونی آئینی زمہ داریوں کے بجائے بلوچی روایت کو بھی نہیں نبھایا انہوں نے کہا ہے کہ شہید ایک فرد نہیں تھا بلکہوہ عالم دین و علمائے کرام کے ساتھ ایک مسجد کے مہتمم تھے پانچ روز گزرنے کے باوجود بھی کوئی پیش رفت کا نظر نہ آنا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے ہر قتل چائے وہ علمائے کرام کی ہو یا گرمکان میں پولیس ہلکار یا غریب شہری کی ہو ڈی پی او کو بہ حیثیت اپنے پولیس ہلکار کی کوئی پروا نہیں ہے لیکن وہ پنجگور کا رہنے والا ہے اسکے قتل کا احساس پنجگور کے عوام کو ہے انکی تحقیقات کا ہم حق رکھتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پنجگور مقتل گاہ بن چکی ہے دن دہاڑے روزانہ گاڑیوں کی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے رونما ہونا نہ قاتل گرفتار ہوتے ہیں نہ چور پکڑے جاتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوال ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مولوی عبد الحئی بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اب مذید خاموش نہیں بیٹھیں گے دوران احتجاجیوں کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزق ساسولی ڈی پی او زوہب بلوچ سے ڈی سی آفیس سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے اپنے احتجاجی نکات سامنے پیش کئے جس میں پنجگور کے امن و امان شہید مولوی عبد الحئی بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری شامل تھی ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزق ساسولی ڈی پی او زوہب بلوچ نے دفتر سے باہر آکر مظاہرین کو یقین دلایا کہ پنجگور کے امن و امان شہید مولوی عبد الحئی بلوچ کی قاتلوں کی گرفتاری کیلئے قانون کے تمام تقاضے پورے کئے جارہے ہیں کسی حد تک کامیابی ملی ہے عنقریب اچھی پیش رفت ہوگی علاقے میں امن و امان آل پارٹیز اور یہاں کے عوام کی اچھی تعاون سے مشروط ہے یہی توقع رکھتے آل پارٹیز کے ساتھ یہاں کے عوام پولیس و ضلعی انتظامیہ کو سپورٹ کرے گیںیتاکہ پنجگور کے عوام کو پر امن ماحول دے سکیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد احتجاجی مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہو کر واپس چلے گئی

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں