آر ایچ سی وشبود کے فنکشنل ہونے سے مکینوں کو طب بارے کافی ریلیف مل رہا ہے ،ممتاز احمد کھیتران

ضلعی انتظامیہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی،ڈپٹی کمشنر پنجگور

جمعرات 21 مارچ 2024 20:07

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز احمد کھیتران کا مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے نئے دفتر کا فیتہ کاٹ کا افتتاح بھی کیا اور ای پی آئی سینٹر بھی گئے صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے ادارے فعال ہوں بحیثیت ڈپٹی کمشنر یہ میری ذمہ داری ہے کہ ضلع میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرکے اداروں کی افادیت عام عوام تک پہنچاوں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا سرکاری آفیسران اور ذمہ داران اپنے فرائض منصبی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں یہ بات ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز احمد کھیتران نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر چاکر اسلم ایس ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر ہما اکبر اور دیگر انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے دورے کے موقعے پر تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا انہوں نے طلباء اور اساتذہ کرام پر زور دیا کہ ہر ایک اپنی زمہ داریوں کو پورا کریں تعلیم کے بغیر معاشرہ دیمک زدہ اور بدصورت ہوتی ہے آج اگر ہم باقی دنیا پر نظر ڈالیں گے تو انکی جو خوشحالی اور ترقی ہے وہ تعلیم کی بدولت سے ہے اساتذہ کرام بچوں پر محنت کریں اور انکو کوالٹی ایجوکیشن دیں انہوں نے کہا کہ طلباء بھی لگن کے ساتھ اپنی پڑھائی پر دیاں دیں اور دل لگا کر پڑھیں تعلیم کامیابی کی کنجی ہے بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ای پی آئی سینٹر کا بھی وزٹ کیا اور ڈی ایچ او کے نئے آفس کا فتیہ کاٹ کر افتتاح کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہرنے محکمہ کی کارکردگی اور اقدامات پر انہیں بریفنگ دیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اس بات زوردیا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں مذید اصلاحات کی ضرورت ہے یہ دو شعبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ان سے وابستہ ملازمین احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں جہاں کمی اور کوتاہی ہے اسے دور کریں انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی وشبود کے فنکشنل ہونے پر وہاں کے مکینوں کو طب کے حوالے سے کافی ریلیف مل رہا ہے ضلعی انتظامیہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں