تحصیل پروم کے ہزاروں کی تعداد میں بچے بچیاں زیور تعلیم سے محروم ہیں، رابطہ کمیٹی

بدھ 27 مارچ 2024 21:44

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) رابطہ کمیٹی پروم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور ایجوکیشن آفیسر کے غیر ذمہ دارانہ راویوں کی وجہ سے پنجگور کے سب سے بڑی آبادی اور کاروباری زون تحصیل پروم کے ہزاروں کی تعداد میں بچے بچیاں زیور تعلیم سے محروم ہیں بیشتر سرکاری اسکولوں کی بندیش و ٹیچرز کی عدم ڈیوٹی سے سینکڑوں سے زیادہ بچے بچیوں کی زندگیوں کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے اہلیان پروم سمیت دیگر کے ہمراہ گزشتہ روز اسکولوں کی بندیش ٹیچرز کی عدم ڈیوٹی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا تمام تر ایجوکیشن آفیسر کے کمزوریوں کی نشاندھی بھی کی سول سوسائٹی پروم کے مرتب بند اسکولوں کی لسٹ بھی دی ہے لیکن اس پر کسی بھی قسم کی خاطر خواہ کاروائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تحصیل پروم کے گرلز و بوائز اسکولوں کی معتدد پوسٹیں خالی ہیں اور کئی پوسٹوں پر جگھاڑ کرنے جیسے عمل اور اٹیچنگ کی وجہ سے تحصیل پروم کا نظام ایجوکیشن تباہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم خالی پوسٹوں کو پر کرنے کی بات کرتے ہیں تو انکے لب و لہجہ ٹال مٹول سا نظر آتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کوئی خاموش راز ہے انہوں نے کہا ہے کہ چند دو چار اسکول بنام کھلے ہیں لیکن ان میں تمام بنیادی ضروریات کتب کی کمی و دیگر دستیاب نہیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل میں ڈسٹرکٹ کے ٹیچرز کو یہاں تعینات کرکے انکے آنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا ہے کہ وہ ڈیوٹی دین انہوں نے کہا ہے کہ اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہمیں مجبور کررہے ہیں کہ ہم پروم سے تعلق رکھنے والے سوسائٹی و دیگر کمیٹیوں کے ہمراہ اہلیان پروم کے پیرو کماش بچے بچیوں کے ساتھ مل کر ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس و عدالت کے سامنے بیٹھ کر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنہ دیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں