ایم این اے اسلم بھوتانی اور ایم پی اے گوادر حمل کلمتی کی زیر صدارت اجلاس منعقد

پسنی جیٹی کی ڈریجنگ اور اسے دوبارہ فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 28 اگست 2018 22:49

کوئٹہ۔28اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) پسنی جیٹی کی ڈریجنگ اور اسے دوبارہ فعال بنانے کیلئے ایم این اے اسلم بھوتانی اور ایم پی اے گوادر حمل کلمتی کے زیر صدارت گوادر پورٹ کمپلیکس میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کو ڈائریکٹر فش ہاربر پسنی و پسنی جیٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر علی گل کرد نے پسنی جیٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پسنی جیٹی کو کارآمد بنانے کیلیئے چائنہ کمپنی کے ذریعے عنقریب ڈریجنگ کرایا جائے گا۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ جاپانی گرانٹ سے جیٹی کی ڈریجنگ پر 25 کروڑ روپے کا خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے مگر اس سے ماہی گیروں کو کچھ فائدہ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی جیٹی کی حالت کو بہتر بنایا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پسنی جیٹی کی مکمل ڈریجنگ اور توسیع وغیرہ کیلئے 2 ارب روپے کے اخراجات آئیںگے جس کی منِظوری وفاقی حکومت سے لی جائے گی جبکہ صوبائی سطح پر میر حمل کلمتی وزیر اعلی سے بات کریں گے۔

ایم این اے اسلم بھوتانی نے فش ہاربر کے افسران سے کہا کہ فش ہاربر ڈیپارٹمنٹ پسنی کے پاس اس وقت پانچ سو ملین روپے کا بجٹ موجود ہے تو اس رقم کو جیٹی اور ماہی گیروں کی بہتری و بہبودکیلئے استعمال کیا جائے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ماہی گیری کے صنعت کو فروغ اور فلاح و بہبود کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں