کئی ماہ گزرنے کے باوجود کلانچ کے مختلف علاقوں کو واٹر بوذر اور ٹریکٹروں کے ذریعے پانی سپلائی کرنے والے واٹر باوزر مالکان کو ادائیگی نہ ہوسکی

بدھ 14 فروری 2024 21:05

u پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) کئی ماہ گزرنے کے باوجود کلانچ کے مختلف علاقوں کو واٹر بوذر اور ٹریکٹروں کے ذریعے پانی سپلائی کرنے والے واٹر باوزر مالکان کو ادائیگی نہ ہوسکی، محکمہ پی ایچ ای کے متعلقہ افسران اور مذکورہ ٹھیکدار نے پیسے نکال لیئے لیکن تاحال واٹر باوزر مالکان واجب ادا رقم سے محروم ہیں،بلدیہ پسنی کے کونسلر امان جمعہ کے کہا کہ کلانچ میں پانی بحران کے پیش نظر سابق صوبائی حکومت نے اس وقت کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں کلانچ کے پانی بحران زدہ علاقوں میں واٹر باوزروں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے احکام جاری کیئے تھے، اور سرکاری پروسز کے تحت باقاعدہ اس کا ٹینڈر ہوا تھا، جبین کنسٹرکشن کمپنی کو پانی فراہمی کا باقاعدہ ٹھیکہ دیا گیا، اس دوران میں نے اپنی مدد آپ کے تحت شادیکور سے کلانچ کے مختلف علاقوں تک ناہموار سڑک کو گریڈنگ کرانے کے ساتھ جہاں اسٹوریج واٹر ٹینکی کی سہولت نہ تھی وہاں واٹر ٹینکی بھی اپنے خرچہ پر بناکر دی، انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای سے جب واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا کہا گیا بعد ازاں معلوم ہوا کہ حکومت بلوچستان کی طرف سے واٹر ٹینکرز کے رقوم باقاعدہ ریلیز ہوچکے تھے اور محکمہ پی ایچ ای گوادر اور مذکورہ ٹھیکدار نے پیسے وصول کرلیئے جو تاحال واٹر باوزر اور ٹریکٹرز مالکان کو ادائیگی نہیں کی گئی، اس سلسلے میں ہم نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے بھی رابطہ کیا اور تحریری لیٹر بھی لکھے ڈی سی کے احکامات کے باوجود محکمہ پی ایچ ای اور ٹھیکدار غریب باوزر مالکان کی ادائیگی نہیں کرپا رہے جس سے باوزر مالکان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی گوادر، نو منتخب ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، سابق ایم پی اے میر حمل کلمتی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غریب باوزر مالکان کے رقوم کی ادائیگی کیلئے کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر محکمہ پی ایچ ای اور ٹھیکدار نے واجب الادا رقوم کی ادائیگی نہ کی گئی تو تمام سیاسی پارٹیوں، سول سوسائٹی ، اور عوام کے ساتھ ملکر ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دینگے۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں