سبی، طاقت کے نشے میں مبتلا دوکاندار کا بلدیہ پسنی کے غریب خاکروبپر تشدد،ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

گرفتاری کے لیے پولیس کو درخواست دے دی،ملزم کو جلد گرفتار کرلینگے،ایس ایچ او پسنی طلال

بدھ 27 ستمبر 2023 19:50

,پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) طاقت کے نشے میں مبتلا دوکاندار کا بلدیہ پسنی کے غریب خاکروبپر تشدد،ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال، گرفتاری کے لیے پولیس کو درخواست دے د ی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 3 ایرانی محلہ کے برکت کلانچی نامی دوکاندار نے بلدیہ پسنی کے خاکروب کی پٹائی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنادیا۔واقعہ کے خلاف بلدیہ پسنی کے ملازمین نے آج ہڑتال کردی اور صفائی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ملازمین کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پسنی پولیس تھانہ میں درخواست دی گئی ہے تاہم ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او پسنی طلال گچکی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔وائس چئیرمین فہیم جوہر اور کونسلر حامدحاجی آحمد نے بتایا کہ بلدیہ کے عارضی ملازمین معمولی تنخواہ پر کام کررہے ہیں صبع سات بجے سے لیکر دوپہر ایک بجے تک یہ لگاتار کام کرتے ہیں یہ کسی سے کوئی پیسے طلب نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں کی صفائی کا کام بھی اِن سے لیتے ہیں لیکن انکار نہیں کرتے اسکے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی غلط اور خلاف قانون عمل ہے۔لہذا ہم پسنی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ دوکاندار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور بلدیہ پسنی کا پورا اسٹاف چئیرمین،وائس چئیرمین اور کونسلران اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں