پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

ْ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آئی ایس پی آر کا بیان

جمعہ 3 نومبر 2023 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2023ء) پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں14جوان شہید ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ضلع گوادر میں پسنی سے اورماڑہ جا رہی تھی کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں