ًپسنی گوادر اور میانوالی ائیر بیس پر دہشت گر د حملوں سے متعلق حقائق اور انکشافات

} حملوں کے پیچھے پیچھے بھارتی ’’ را ‘‘کا ہاتھ ہے،دفاعی ذرائع

ہفتہ 4 نومبر 2023 18:10

ی*راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2023ء) پسنی گوادر اور میانوالی ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملوں سے متعلق کچھ حقائق اور انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ 3 اور 4 نومبر کو پاکستان میں دو بڑے دہشت گرد حملے ہوئے ، ایک حملہ پسنی گوادر میں ہوا جس میں 14 فوجی شہید ہو گئے جبکہ 4 نومبر کو ایک ناکام حملے میں میانوالی ائیر بیس کو نشانہ بنانے کو کوشش کی گئی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ۔

دفاعی ذرائع کے مطابق جہاں یہ حملے ملک دشمن عناصر زمین پر کر رہے تھے وہاں دوسری طرف سائبر سپیس اور سوشل میڈیا پر بھی انہی ملک دشمن عناصر کے ایجنٹ، ٹاؤٹس اور ٹرالز نے پاکستان مخالف جنگ شروع کر دی ۔ سب سے پہلے 3 نومبر کی رات بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے جڑے ایکس اکاؤنٹس فرنٹل فورس ، بابا بنارس اور دوسرے کئی اکاؤنٹس نے گزشتہ روز ہونے والے میانوالی حملے کا اشارہ دیا اور کہا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کے ان حملوں کے پیچھے ہندوستان کی بدنام زمانہ’’ را ‘‘کا ہاتھ ہے - اِسی طرح جب گزشتہ روز میانوالی ائیر بیس پر حملہ ناکام ہو گیا تو انڈین میڈیا نے فوری حرکت میں آ کر 9 مئی کی تصویریں دکھا دکھا کر یہ پروپیگنڈا شروع کر دیا کہ ائیر بیس پر ائیر فورس کا بہت نقصان ہوا ہے اور پاکستان کو ہونے والے اِس نقصان پر خوب خوشیاں منائیں ۔

(جاری ہے)

دفاعی ذرائع کے مطابق افسوسناک طور پر ایک سیاسی جماعت سے جڑے کچھ گھٹیا ٹرولز کے ایکس اکاؤنٹس نے بھی سانحہ لسبیلہ کی طرز پر پسنی گوادر میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بے حرمتی اور ہرزہ سرائی کی اور اس پروپیگنڈا میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش رہی- اس کے علاوہ اسی سیاسی جماعت سے جڑے پاکستان سے باہر بیٹھے گھٹیا پروپیگنڈا کرنے والے کرائے کے ٹرالز نے انتہائی مذموم اندازمیں ائیر بیس حملے کا جشن مناتے ہٴْوئے کہا کہ 9 مئی تو حملہ نہیں تھا اصل حملہ تو اسے کہتے ہیں- یہ ثابت ہو گیا کے اِن ٹرالز کو شہدائ ، انکی فیملیز کی حرمت اور تقدس کا کوئی احساس نہیں - اس کے علاوہ پاکستان نے غیر قانونی افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا ہوا ہے - دہشت گردی کے ان حالیہ واقعات میں ان عناصر کی موجودگی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

دہشت گردی کے ان واقعات میں ملک دشمن عناصر کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور قوم کو ان کا اصلی چہرہ نظر آ گیا ہے اور سب سے گھٹیا بات یہ ہے کے اپنی فرسٹریشن میں یہ سیاسی سوشل میڈیا ہینڈلز نے ایک مذموم بیانیہ شروع کر دیا کہ سب کچھ سٹیج مینجڈ اٹیکس ہیں تاکہ الیکشنز کو روکا جا سکے جو نہ صرف ایک غلیظ ترین سوچ کی عکاسی کرتا ہے بلکہ شہدائ اور انکی فیملیز کی بھی شدید بے توقیری ہے۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں