ً پسنی میں بارش نے اپنا رنگ جمادیا،بارش کا پانی دکانوں اور رہائشی گھروں میں داخل ہوگیا

ہفتہ 25 نومبر 2023 22:40

*پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) پسنی میں بارش نے اپنا رنگ جمادیا،بارش کا پانی دکانوں اور رہائشی گھروں میں داخل ہوگیا،وارڈنمبر 3 میں چاردیواری منہدم،بجلی کے کمبے گرنے کی اطلاع،شہری متاثر ہوگئے جبکہ انتظامی افسران لاپتہ ہیںہفتہ کی صبع شروع ہونے والی بارش نے پسنی کی گلیوں کو پانی اے بھر دیا،گرج کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ تیز ہوا نے بھی بارش کے ساتھ مل کر شہریوں کو پریشان کردیا۔

ڈیڑھ گھنٹے سے زائد برسنے والی بارش کا پانی شہری آبادی میں رہائشی گھروں کے اندر داخل ہوگئی جبکہ مین بازار کے اندر بھی پانی دوکانوں کے اندر داخل ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پسنی میں 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پندرہ سال بعد پسنی میں اسطرح کی ژالہ باری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بارش کی وجہ سے پسنی وارڈ نمبر 3 میں رہائشی گھر کی چاردیواری منہدم ہوگئی اور پسنی کے مین بازار کے قریب دیدگ حفیظ نامی شہری کے گھر میں بھی پانی داخل ہوگیا۔

تیز بارش کی وجہ سے بجلی کے کمھبے بھی گر گئے ۔بارش نے پسنی کے علاقے قلی ہلک میں رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پسنی میں بارش سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگانے یا کہ شہریوں کی داد رسی کے لیے کوئی بھی انتظامی افسر موجود نہیں ہے۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں