پسنی میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد

پسنی کے علاقے کولانچ سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

بدھ 17 جنوری 2024 18:45

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 29.28 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں 8 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں