یوم جنگلات کے دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت بارے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے،ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ گوادر یار محمد دشتی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:59

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ گوادر یار محمد دشتی نے کہا کہ یوم جنگلات کے دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی میں یوم جنگلات اور شجر کاری مہم کے مناسب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے انہوں نے کہا کہ جنگلات جو نہ صرف انسانی ماحول میں اہم کردار کرتے ہیں اور جن کی انسانی صحت پر گہرے اثرات ہوتے ہیں بلکہ گلوبل وارمنگ جیسے اہم و سنگین مسئلہ کو کم کرنے میں بھی جنگلات کا اہم کردار ہوتا ہے اسی مناسبت سے عالمی طور پر یہ دن منایا جاتا ہیانہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات گوادر کی جانب سے جیونی، گوادر، پیشکان، پسنی، کلمت اورماڑہ سمیت مختلف علاقوں میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت لاکھوں پودے لگائے گئے ہیں اور ان کی نشوونما کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں تحصیلدار پسنی علی اکبر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے جنگلات کی اہمیت اور افادیت سے متعلق ،شرکا کو آگاہ کیا اور کہا کہ درخت کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کرتے ہیں۔ اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں لیکن جیسے جنگلات کم ہو رہے ہیں ویسے ویسے کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار ماحول میں زیادہ ہو رہی ہے۔وہ علاقے جہاں درخت اور پودے موجود نہیں ہے وہاں ماحول میں تیزی کے ساتھ آلودگی پھیلتی ہے مقررین نے کہا کہ درخت نہ ہونے کے سبب بیماریاں تیزی کے ساتھ پھیلتی ہیں پودہ لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہر شخص کو اپنے اردگرد پودے لگا کر ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شاعر راشد راہچار نے کہا کہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پسنی میں شجر کاری ایک مثبت اقدام ہے۔ یہ ماحول کو صاف رکھنے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ حکومت اور عوام دونوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کیا جا سکے تقریب میں سوشل ایکٹیویٹس میرجان نے کہا کہ درخت کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کرتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

جنگلات ماحول کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں تقریب کے آخر میں بین الاقوامی یوم جنگلات موقع پر ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ گوادر یار محمد دشتی کی سربراہی میں پسنی کے علاقے سیائیں کوہ کے مقام پر تمر (مینگروز) کے پودے لگا کر منایا گیا۔اس دوران مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر تحصیلدار علی اکبر،ہیڈماسٹر ببرشور سخی بخش بشام، شاعر راشد راہچار،سوشل ایکٹیویٹس میرجان، اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ببرشور کے طلباء نے بھی تمر پودا لگا کر شجر کاری کی۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں