سابق وزیر اعلیٰ پنجاب(مرحوم ) سردار محمد عارف کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ہفتہ 24 فروری 2024 18:11

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) سابق وزیر اعلی پنجاب(مرحوم ) سردار محمد عارف کی سالانہ برسی پتوکی کے نواح میںعقیدت و احترام سے منائی گئی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں رکھ والا میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عارف کی سالانہ برسی کے موقع پر انتظامات کئے ،برسی کے موقع پر محفل میلاد مصطفی سجائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی ،سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی ،سابق ضلعی چیئرمین میاں شیخ عبد الرزاق ،سابق چیئرمین اورسیز پاکستانی ضلع قصور چوہدری مختار احمدتسنیم سمیت دیگر موجود تھے اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محفل میلاد مصطفی کے آخر میں ملک پاکستان کی خوشحالی ،ترقی، اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں