ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرقصور کا پولیو مہم کے سلسلہ میںتحصیل پتوکی کا دورہ ،پولیومہم کوچیک کیا

جمعرات 29 فروری 2024 22:49

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرقصور نے پولیو مہم کے سلسلہ میںتحصیل پتوکی کا دورہ کرکے پولیومہم کوچیک کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر قصور ڈاکٹر فاروق حیدر نے پولیو مہم کے سلسلہ میںتحصیل پتوکی کا دورہ کیا ،تحصیل پتوکی میں پرانی منڈی پتوکی سمیت دیگر علاقوں میں پولیو مہم کو چیک کیااور پولیو ڈیوٹی پر مامور ملازمین وافسران کی حاضری کو چیک کیا ۔ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر قصور ڈاکٹر فاروق حیدر نے بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم پر امن ماحول میں جاری ہے پولیو ٹیموں کو گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے پولیو مہم یکم مارچ تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں