پتوکی:پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بالکل ناکام شہری حلقوں میں تشویش کی لہر

پیر 1 جون 2020 22:30

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بالکل ناکام شہری حلقوں میں تشویش کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی سیاسی، سماجی ومذہبی تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود تبدیلی سرکار عوام کو بجلی،گیس،ٹرانسپورٹ،کھانے پینے کی اشیاء،ادوایات اور دیگر اشیاء ضروریہ میں ریلیف دینے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے حکومتی نااہلی اور عدم توجہ صاف نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کھاد، بیج اور زراعت سے منسلک دوسری اشیاء اسی قیمت میں فروخت ہورہی ہیں جس قیمت میں تب فروخت ہوتی تھی جب پٹرول کی قیمت115روپے کے قریب تھی۔یہی حال باقی اشیاء ضروریہ کا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے تو اپنی نااہلی کو چھپانے کی بجائے قبل ازوقت الیکشن کا اعلان کرکے عوام پر احسان کریں۔ ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں