پتوکی، زیرحراست پی ٹی آئی کے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

منگل 30 مئی 2023 22:23

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2023ء) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے زیر حراست پی ٹی آئی کے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

(جاری ہے)

بروز سوموار کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکے جج مسٹر عبیر گل خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر پتوکی ملانوالہ روڈ بلاک، احتجاج کیس کی سماعت کرتے ہوئے پتوکی پولیس کے زیر حراست پی ٹی آئی کے ملزمان کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا انسپکٹر مہر رشید پی ٹی آئی کے زیر حراست محبوب عرف پوپا سمیت 6ملزمان کو لیکر انسداد دہشتگردی عدالت لاھور پیش ہوئے انسپکٹر مہر رشید نے عدالت سے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جو عدالت نے مسترد کردی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں