پتوکی، خاتون نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی

جمعہ 29 مارچ 2024 18:09

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) 18سالہ بھٹہ مزدور خاتون نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی ،تحصیل پتوکی کے علاقوں میں آئے روز خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھ کر شہریوں نے سر پکڑ لئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ چک نمبر25میںبھٹہ پر رہائش پزیر 18سالہ بھٹہ مزدور خاتون نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی متوفیہ کی شناخت معافیہ بی بی زوجہ دلاور کے نام سے ہوئی متوفیہ اور اسکا خاوند دلاور سلیم برکس پر مزدوری کرتے تھے خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات جاری ہے چند روز قبل واندر کے رہائشی نوجوان علی حمزہ نے بھی گھریلو ناچاقی پر سر میں فائر مارکر خودکشی کرلی تھی اور تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ مل خاں ٹائون میں 13سالہ بچی نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی تحصیل پتوکی کے علاقوں میں آئے روز خودکشیوں کے واقعات میں اضافہ ہونے سے شہریوں نے سر پکڑ لئے شہریوں کا کہنا ہے کہ خودکشیوں کی وجہ پسند کی شادی ،جائیداد تنازعہ ،بیروز گاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں