پشاور سپورٹس فیسٹیول، تائیکوانڈو ایونٹ وقاص کلب نے جیت لیا

جمعہ 6 نومبر 2020 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2020ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام جاری پشاور سپورٹس فیسٹیول کا تائیکوانڈو ایونٹ وقاص کلب نے جیت لیا جس نے تین گولڈ، تین سلور اور دو برونز میڈلز جیتے،اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند ، خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر طاہر ، صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیئر مین الیاس آفریدی ، ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ ، صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری وقار آفریدی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، چیمپئن شپ میں یاسین کلب نے تین گولڈ، دو سلور اور دو برونز میڈلز کے ساتھ دوسری ، مصطفی کلب نے ایک گولڈ، ایک سلور، ایک برونز میڈلز کے ساتھ تیسری، فرنٹیئر کلب نے ایک گولڈ اور ایک برونز میڈل کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق یوسف، مزمل، بلال، ذاکر، آیان، نجیب اللہ نے گولڈ، ذوالکفل، محمد احمد خان، زین اللہ، حرسام، مروان اور حسیب نے سلور جبکہ رومان، مہد، فہد، آروین، حمزہ اور علیان نے انفرادی برونز میڈلز جیتے۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں