تحصیل پتوکی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹرفہیم اشرف کادعوت ولیمہ کل پھولنگرمیں ہوگا

ہفتہ 25 نومبر 2023 22:22

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) تحصیل پتوکی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹرفہیم اشرف کادعوت ولیمہ کل پھولنگر میں ہوگا تیاریاں مکمل قومی کرکٹرز،سیاستدانوں ،سمیت دیگر کی شرکت کریں گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پتوکی کے علاقہ پھولنگر میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راونڈر فہیم اشرف کی منہدی کی تقریب پھولنگر میں دھوم دھام سے ہوئی مہندی کی تقریب میںکرکٹر، سیاستدانوں ،صحافیوں ،وکلاء برادری اور فہیم اشرف کے فیملی ممبران نے شرکت کی آل رائونڈر فہیم اشرف شادی کے بندھن میں بندھ میں بندھ گئے فہیم اشرف کی بارات 25 نومبر ہفتہ کے روز نارووال گئی جبکہ 26 نومبر بروز اتوارکو انکی دعوت ولیمہ کی تقریب پتوکی کے علاقہ پھولنگر میں ہو گی امن پریس کلب پتوکی نوید بھٹی گروپ کے زرائع کے مطابق فہیم اشرف کے دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹر ز بابر اعظم، محمد رضوان ، شاداب خاں سمیت دیگر قومی کرکٹر کی شرکت متوقع ہے واضع رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اسکواڈ 30نومبر کو روانہ ہوگا دونوں کرکٹر ز امام الحق اور فہیم اشرف روانگی سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرلیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں