کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ولیمہ پھول نگر میں ہوا ، قومی کرکٹرز اور سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

اتوار 26 نومبر 2023 21:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2023ء) قومی کرکٹر فہیم اشرف کےدعوت ولیمہ کی تقریب آج ( اروار ) کو پھولنگر میں ہوئی ۔تقریب میں اہم سیاسی شخصیات، قومی کرکٹرز نےخصوصی شرکت کی اور فہیم اشرف کو شادی کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دعوت ولیمہ کی تقریب میں قومی کرکٹرز مصباح الحق ،کامران اکمل، اظہر علی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی، عبدالرحمان اور دیگر سیاسی شخصیات ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سابق ایم این اے رانا محمد حیات خان اور سماجی شخصیات سمیت رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر قصور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔ولیمہ کی تقریب میں ون ڈش کی پابندی کرتے ہوئے شرکت کرنے والےمہمانوں کی تواضع کی گئی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں